MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سرگودھا میں الیکٹرک بسیں: اڈیالہ کا قیدی بے خبر، پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن

0 144

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آ ئی کا نام لیے بغیر جمعہ کے روز کہا کہ جیل میں بیٹھے قیدی کو نہیں معلوم کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر چکا ہے۔

سرگودھا میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کاافتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم کا کہنا تحا کہ شہر کے عوام کوالیکٹرک بس کی ضرورت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں ابتدائی طور پر 33 الیکٹرک بسیں دی جا رہی ہیں، جن میں خواتین، بزرگوں اور طلبہ کیلئے سفر مفت ہے۔

مریم نے مزید کہا کہ سرگودھا شہر کیلئےمجموعی طور پر 60 الیکٹرک بسیں مختص ہیں، جبکہ سرگودھا ڈویژن کو 105 بسیں ملیں گی۔

- Advertisement -

عوامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ سرگودھا میں پہلے سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم نہیں تھا، تاہم اب بھیرہ سے سرگودھا تک سفر اب صرف 20 روپے میں ہوگا۔

گزشتہ دور سے تقابل کرتے ہوئے مریم نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی دور میں کہا جاتا تھا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا، لیکن اب المی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ ایک وزیراعظم ہواکرتےتھے جسے الٹی سیدھی حرکتوں پرجہازسے اتاراگیا، مگر آج وزیر اعظم شہباز شریف کا اسی سعودی عرب میں داخل ہوتے ہی شاندار استقبال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سرگودھا کے لوگوں کا قرض ساری زندگی نہیں اتار سکتے۔ معرکہ حق میں شاہینوں نے پاکستان کو تاریخی فتح دلوائی اور اس سے پہلے یہاں کے عوام نے نواز شریف کو بھاری اکثریت دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.