کوئٹہ کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار
کوئٹہ ( مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں، ان کے روشن مستقبل کے بارے میں جمعیت فکر مند ہے، روزگار کے انتظار میں اکثر نوجوان “اور ایج”ہوچکے ہیں۔گزشتہ چار سال سےوزراء نے میرٹ کے برخلاف من پسند افراد کی تعیناتی کرکے کوئٹہ کے نوجوانوں کی حق تلفی کی، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مولانا عبد الرحمن رفیق مولانا خورشید احمد حاجی بشیر احمد کاکڑمولانا قاری مہر اللہ مولانا شیخ احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لالا شیخ مولانا عبد الاحد مولانا محمد ایوب مولانا اشرف جان مفتی عبد السلام رئیسانی مفتی عبد الغفور مدنی مولنا حافط مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین حاجی ظفر اللہ کاکڑ حافظ مجیب الرحمن ملاخیل حاجی ولی محمد بڑیچ سیکرٹری اطلاعات حافظ عبد الغنی شہزاد مولانا جمال الدین حقانی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو حافظ خلیل احمد سارنگزئی مولانا محمد طاہر توحیدی مفتی نیک محمد فاروقی سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی مولانا حافظ محمد عارف شمشیر مفتی رحمت اللہ ملک نصیر احمد حاجی صالح محمد مولانا سردارمحمد نورزئی سالار مولانا سید سعد اللہ آغا مفتی ابوبکر ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمانخیل حافظ رحمن گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا گزشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ کچلاک اور پنجپائی کے نوجوانوں کو صوبائی سطح پر کوئی روزگار نہیں دیا گیا، وزراء نے میرٹ کے برخلاف اپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے کوئٹہ کےقابل نوجوانوں کی حق تلفی کی، مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کی زندگی مشکل ہوتی گئی، جن والدین نے اپنے پیٹ کاٹ کر بچوں کو پڑھایا آج وہ ضعیف العمری کے باعث کام کاج کے قابل نہ رہے، ضروری ہے کہ ان کے بچوں کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ وہ غریب اور ضعیف والدین کا سہارا بن سکے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی محکموں کی خالی آسامیوں کو فوری طور پر مکمل کرنے کیلئے میرٹ کے مطابق تعیناتیوں کی ترتیب بنائی جائے اور خالی آسامیاں مشتہر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے کافی فکرمند ہے اس حوالے سے ہر فورم پر آواز بلند کرنے سے گریز نہیں کے گی ۔
[…] نیوز)حکومت نے حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا […]