کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل، رپورٹ طلب کرلی گئی
کراچی (مسائل نیوز) ضلع ملیر، قائدآباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری پر بہیمانہ تشددکیا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کو واقعے کی فوری انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔
کراچی قائد آباد ٹریفک پولیس کا غریب رکشہ ڈرائیور پر تشدد
ٹریفک پولیس کا یہ عمومی رویہ ہے کسی پر بھی پہلے تشدد کرتے ہیں اور بعد میں اسی پر مقدمہ درج کرادیا جاتا ہے ، حکام کو ان واقعات کو نوٹس لینا چاہیے pic.twitter.com/CVZauw3hSW— Naveed kamal (@naveedkamal007) August 19, 2022
- Advertisement -
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں شہری پر ٹریفک اہلکاروں کیجانب سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار غنڈوں کی طرح نہتے شہری کو بری طرح مار رہے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے تشدد کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے متعلق حقائق پر مبنی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے،انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
[…] روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار رکشہ ڈرائیور پر تشدد کررہا […]