MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں ہے کہ جب جی چاہا توڑ دیں،حمزہ شہبازکا ردعمل

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں ہے کہ جب جی چاہا توڑ دیں۔ حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی پچھلے کئی ماہ سے پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے،اداروں اور انکے سربراہان پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ہر چال کا سیاسی ، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے۔ حمزہ شہبازنے کہاکہ ہم الیکشن کے لئے ہر دم تیار ہیں لیکن ایک شخص کی انا کی تسکین کیلئے اٹھائے قدم کا بھرپور راستہ روکا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.