MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم رہنماؤں کی قہقہے لگاتی تصویر پر شیخ رشید کا ردِعمل

2 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کے بعد عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے حکومت اور اتحادی جماعتوں کا گذشتہ روز اجلاس ہوا جس میں بظاہر تمام رہنما قہقہہ لگاتے ہوئے نظر آئے۔گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ایسے میں اتحادی حکومت کے رہنماؤں کی ویڈیو پر سخت تنقید کی گئی جس میں وہ مسکراتے ہوئے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے خصوصی طور پر وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی اس تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قہقہے لگانے والے یاد رکھیں عنقریب ان کی چیخیں آسمانوں تک جائیں گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کے ہاتھ ہوں گے اور انکا گریبان ہو گا،وقت کا انتظار کریں۔

- Advertisement -

۔جب کہ پی ڈی ایم کی اس اہم بیٹھک کے دوران ایم کیو ایم پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ حکومت پر پھٹ پڑے۔ایم کیو ایم کے وسیم اختر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب لوگ آپ کے دعووں کی بات کرتے ہیں مہنگائی کو قابو کریں کیونہ مضبوط سیاسی اتحاد کو مہنگائی کمزور کر رہی ہے۔وسیم اختر نے واضح کیا کہ اگر ایسے ہی حالات رہے تو ہم یہ اتحاد قائم نہیں رکھ سکیں گے۔
ذرائع کیمطابق محسن داوڑ نے بھی وزیراعظم کو اس موقع پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میاں صاحب آپ علی وزیر کو انصاف نہیں دے سکتے تو عوام کیا توقع رکھیں محسن داوڑ نے مزید کہا کہ میاں صاحب آپ مہنگائی کم نہیں کر سکے، علی وزیر کو رہا نہیں کرا سکے، عمران خان کو پکڑ نہیں پا رہے تو حکومت کیوں لی تھی۔ سوات میں بیٹھے شخص کو یہ نہیں پتہ کہ امیدوار کون تھا بس اسکو یہ پتہ ہے کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان […]

  2. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے آصف زرداری پر پے در پے لفظی وار جاری ہیں۔ شیخ رشید کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.