پرنس روڈ (کوئٹہ) میں واقع جان بروسٹ فوڈ کارنر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی!
اشیاء کی تیاری میں خراب و ناقابلِ استعمال کوکنگ آئل کے استعمال سمیت مختلف وجوہات پر فوڈ کارنر پر جرمانہ عائد ۔۔
- Advertisement -
کوئٹہ(مسائل نیوز)عوامی شکایات پر بی ایف اے آپریشن ٹیم نے پرنس روڈ میں قائم معروف فوڈ پوائنٹ کی انسپیکشن کی ، دوران انسپیکشن انکشاف ہوا کہ کھانوں کی تیاری میں استعمال شدہ کوکنگ آئل دوبارہ استعمال کیا جارہا ہے ، فوڈ کارنر کے کچن میں گزشتہ ہدایات کے باوجود صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے انتظامات حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف جبکہ ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت بھی خراب و حسب سابق نامناسب پائی گئی جس کی بناء پر مذکورہ فوڈ کارنر پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے مالکان کو بیان کردہ نقائص کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
[…] (مسائل نیوز) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں کھلے مصالحہ جات کی […]