MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی نہیں بلکہ سٹے بازی ہے

1 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سستا پٹرول اور سستا ڈیزل اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری سے متعلق کہا کہ روپیہ گرنے کیوجہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی نہیں بلکہ سٹے بازی ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے اور ملک کے دیوالیہ ہونے کا اب خدشہ نہیں۔
انہوں نے کہا ہم نے درآمدات کو کافی حد تک کم کر لیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا۔ایک دوست ملک سے تیل کی خریداری میں سہولت ملنے لگی ہے جب کہ ایک دوست ملک سسے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کریں اور برآمدات کو بڑھائیں۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مسئلہ اس وقت ڈالر کی طلب اور رسد کا نہیں مسئلہ اس وقت عدم استحکام ، سٹے بازی اور قیاس آرائیوں کا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت میں 4 سال میں 25 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔تحریک انصاف نے 4 سالوں میں ملک کو بڑا خسارہ دیا۔ عمران خان اپریل میں جو ملک کی حالت چھوڑ کر گئے تھے وہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر گئے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان نے ہر سال 3 ہزار 500 ارب روپے کا خسارہ کیا۔
عمران خان نے پیٹرول پر سبسڈی دی جس سے ملک کو ماہانہ 120 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا، اور یہ ایک دن کی غلطی نہیں بلکہ 4 سال کی نااہلی تھی۔انہوں نے کہا کہ پہلے 3 سال میں تحریک انصاف نے ہر سال 3 ہزار 500 ارب روپے کا خسارہ کیا۔ پی ٹی آئی کے پونے 4 سال میں 21 ہزار ارب روپے کا قرضہ بڑھ گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان میں پٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے پر  سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دلچسپ میمز وائرل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.