MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈالر ریکارڈ 226 روپے کا ہوگیا

0 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، ابھی انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 4 روپے 1 پیسہ مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک226 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

- Advertisement -

ملک میں گزشتہ 60 گھنٹوں میں ڈالر15 روپے مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور جاری ا تار چڑھائو کھاتوں کے خسارے کی وجہ سے ہے ۔ گزشتہ چھ ماہ میں ڈالر کی قدر 12 فیصد بڑھی ہے ۔ منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روپے میں قدر کی صورتحال مارکیٹ کے طے کردہ ہے اور کرنسی کا اتار چڑھائو کا تعلق جاری کھاتوں کے خسارے سے ہے جب کہ کرنسی اتار چڑھائو کا سبب مختلف خبریں اور غیر یقینی صورتحال ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ چھ ماہ میں 12 فیصد بڑھی ہے ۔ دسمبر 2021 سے ابتک روپیہ 18 فیصد گرا ہے جب کہ مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف تین فیصد گری ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.