MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں کہاں موسم گرم اورکہاں بارش کا امکان ہے؟جانیے

0 466

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک میں کہاں موسم گرم اورکہاں بارش کا امکان ہے؟جانیے

آج رات کے ملک کے بیشتر علاقوں میں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے 21سے 24 جون کے دوران ملک کےزیادہ تر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کر دی ۔ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔

فیسکو ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

- Advertisement -

سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

سونے کی قیمت میں کمی عوام کیلئے بڑی خبر

بلوچستان کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، شام یا رات میں خضدار،پنجگور اورآواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.