MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایاز خان کی جانی لیور سے ملاقات، اجرک بطور تحفہ پیش کردی

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)پاکستان کے سینئر اداکار ایاز خان نے دبئی میں بھارتی کامیڈین و اداکار جانی لیور سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی پے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایاز خان نے جانی لیور کو روایتی سندھی اجرک بطور تحفہ پیش کی، جس کو بھارتی فنکار نے خوش اسلوبی سے قبول کیا۔ دونوں فنکار ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

- Advertisement -

ایاز خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے دبئی میں جانی لیور کے ساتھ پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جہاں ہلکے پھلکے انداز میں بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی سرحدوں کی قید نہیں ہوتی اور ہنسی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو سندھی زبان میں مکالمہ کرتے دیکھا گیا، جس کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا۔ صارفین نے اس ملاقات کو پاک-بھارت فنکارانہ ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا اور دونوں فنکاروں کی تعریف کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.