لسبیلہ کا امن و امان قائم رکھنے کیلئےایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی اپنی کوشش جاری رکھیں گے،میر محمد اکبر لاسی
حب (مسائل نیوز)لسبیلہ چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے چیئر مین میر محمد اکبر لاسی نے اپنے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے جرائم کا خاتمہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوروں اور منشیات فروشوں کے درمیان نہ صرف گھیراتنگ کردیا ہے بلکہ انہیں گرفتار کرکے اعلیٰ مثال قائم کی ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم ان کو ان کی انتھک محنت ملک دوستی اور وفاداری پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ہمیں ایسے بہادر ایماندار مخلص آفسران کی اشد ضرورت ہے لسبیلہ چیمبر کی طرف سے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ لسبیلہ کا امن و امان قائم رکھنے کیلئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔