MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

2 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ نے اپنی برطرفی کے نوٹیفکیشن کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے سابق گورنرکی درخواست پراعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ پنجاب کا ہے، اس عدالت کا دائرہ کار نہیں، درخواست میں بنائے 2 فریقین کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔

- Advertisement -

عمرسرفرازچیمہ نے بابراعوان اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائرکی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنرشپ سے ہٹانا غیر قانونی ہے۔پنجاب میں ایک شخص جو اختیارات استعمال کررہا ہے وہ غیرقانونی ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیٹے کو فائدہ دینے کے لیے غیر قانونی عہدے سے ہٹایا۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن جاری کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔برطرفی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔۔آئین کے مطابق گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہے۔۔نوٹیفکیشن بلا اختیار ہے اور ماورائے آئین ہے۔۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کسانوں کی آواز دبانے […]

  2. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.