MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ہے ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت اور انکے مسائل کا حل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 481

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اعلئ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جسمیں صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا گیا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ مشیر داخلہ و پی پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی چئیرمین وزیراعلئ انسپکشن ٹیم سنئیر ایم بی آر اے سی ایس پی اینڈ ڈی اے سی ایس داخلہ اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹری ڈی جی پی ڈی ایم اے سی ای او کیسکو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ ڈویژنل کمشنروں نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی ڈویژنل کمشنروں نے اجلاس کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال پر جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی سیکریٹری اریگیشن نے اجلاس کو ڈیموں کی صورتحال پر بریفنگ دی چیف سیکریٹری نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا تھا تاہم کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں غیر متوقع طور پر غیر معمولی بارشیں ہو رہی ہیں جو اگست کے وسط جاری رہنے کا امکان ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ میں بارشوں سے 11 افراد جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر 54افراد جانبحق ہوۓ محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو فوری نوعیت کی امدادی کاروائیوں کے لیۓ فنڈز فراہم کر دیۓ گیۓ ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امداد و بحالی کی سرگرمیوں کے لیۓ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے سے بھی معاونت حاصل کی جاۓ گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ وزیراعلی نے کہا کہ قدرتی آفات کسی بھی حکومت اور اسکے اداروں کی کارکردگی کا امتحان ہوتی ہیں جس پر پورا اترنے کے لیۓ ہمیں بہترین کارکردگی دکھانا ہو گی انہوں نے کہا بلوچستان میں انفرا ا سٹریکچر دیگر صوبوں کے مقابلے میں کمزور ہے جس سے قدرتی آفات میں زیادہ نقصان ہوتا ہے وزیراعلی نے سیکریٹریوں کو تلقین کی کہ وہ صوبے کی ترقی کے لیۓ اپنی بھرپور صلاحتیں برؤے کار لاتے ہوۓ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنائیں وزیراعلی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ انکا رویہ نہایت مثبت ہے اور وزیراعظم نے بارشوں کے نقصانات کے ازالے کے لیۓ وفاقی حکومت کی معاونت اور دیگر امور میں بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے وزیراعلی نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ہے ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت اور انکے مسائل کا حل ہے وزیراعلی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں امدادی سرگرمیوں کو مزید موثر اور مربوط بنانے کی ہدایت کی وزیراعلئ نے بارشوں سے ڈیموں کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ چیف سیکریٹری کو ڈیموں کو پہنچنے والے نقصانات کی انکوائیری کرنے کی ہدایت کی وزیراعلی نے ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات کو مذید وسعت دی جاۓاور پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ علاقے اور افراد تک فوری رسائی یقینی بنائے وزیراعلی نے کیسکو کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی وزیراعلی نے انتباہ کیا کہ امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاۓ گی وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں بارشوں اور پانی کی ضرورت ہے لیکن ایسی منصوبہ بندی کی جاۓ کہ غیر معمولی بارشوں سے نقصان کم سے کم ہو اور اس پانی کو ڈیموں کے زریعہ محفوظ بنایا جاسکے وزیراعلی نے کہا کہ اداروں کی کمزوری سے شہر وں میں تجاویزات میں اضافہ ہوا ہےنالوں اور پانی کی گزرگاہوں پر آباد کاری سے جانی و مالی نقصان ہوۓ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کو نالوں پر قائم تجاویزات کے فوری خاتمے کی ہدایت کی وزیراعلی نے پی ڈی ایم اے کو امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کا قابل عمل طریقہ وضع کرنے کی ہدایت بھی کی اجلا س میں تمام متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو غیر محفوظ علاقوں سے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کرنے اور اب تک ہونے والے نقصانات کا سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں انتظامیہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو مزید بارشوں کی پیشن گوئی کے تناظر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور ہر نمٹنے کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں محکمہ مواصلات کو این ایچ اے کے اشتراک سے سیلابی پانی سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کی ہدایت کی گئی اجلاس میں کہا گیا کہ متاثرین تنہا نہیں حکومت انکے ساتھ کھڑی ہے انکے نقصانات کا ازالہ کیا جاۓ گااور حکومت جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لیۓ مطلوبہ فنڈز فراہم کریگی اجلاس میں جانبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوۓ مرحومین کے ایصال ثواب کے لیۓ فاتحہ خوانی کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.