صوبائی حکومت بلوچستان کو ترقی کے راہ پرگامزن کررہی ہے،نور محمد دمڑ
سنجاوی(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے میں بڑی پیمانے پرترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار کی فراہمی کو دیکھ کر ہمارے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ شکار اور انکی نیندیں حرام ہوچکی ہے
- Advertisement -
اور انہیں حلقے میں جاری ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہم ہضم نہیں ہورہی ہیں بی اے پی کی حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر عوام پارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں عوام کی ترقی وخوشحالی اوربلاتفریق خدمت ہماری مشن ہے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں
صوبائی حکومت بلوچستان کو ترقی کے راہ پرگامزن کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سنجاوی کے علاقے کلی بغاو میں ایک بہت بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کا پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ بغاﺅ پہنچنے پر پارٹی کارکنوں نے ڈول تاپ پرانکا شاندار استقبال کیاگیا