MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیپلز پارٹی بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنی رہے گی،بلاول

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہے، یہ عوامی لانگ مارچ اس مہنگائی کے خلاف ہے، جس نے اس غریب عوام کو شدید مشکلات کا شکار بنا دیا ہے، غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے غربت میں دھنس دیا ہے۔بلاول ہاﺅس میڈیا سیل سے عالمی یوم سماجی انصاف پر جاری پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے معاشرے کے ہر طبقے کوسماجی انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے۔سماجی انصاف ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہے،ہم خواتین، مزدوروں، نوجوانوں اور اپنی معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہے، تو وہ عوام کو سماجی انصاف فراہم کرتی ہے،

ناانصافیوں کے خلاف قربانیوں کی ایک طویل تاریخ کے بعد پی پی پی اب معاشرے کے ہر طبقے میں سماجی ناانصافیوں کے متاثرین کے لیے ایک امید ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے دوران ہماری جانب سے کیئے گئے سیاسی خواہ انتظامی فیصلوں نے ناتواں اور کمزوروں کو اپنا بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے کے قابل بنایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.