MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو اہم عہدے سے ہٹا دیا

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) چوہدری شجاعت حسین کی زیر قیادت مسلم لیگ (ق) نے چوہدری مونس الٰہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اب ارکان کی اکثریت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیے جانے پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ بن گئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمینٹ اور خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ مونس الٰہی ایوان میں بیٹھ کر کسی کی حمایت کے معاملے میں ارکان کو ڈکٹیشن دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کے ارکان کو پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.