کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے لائن پر دھماکے میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی میں پنیر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
- Advertisement -
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ ریلوے کے حکام نے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے بعد مچھ، سبی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔
[…] نیوز)بولہاری اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے میں سلیپرز کو نقصان […]