MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

”طیفا ان ٹربل“ سمیت 11 پاکستانی فلمیں دبئی ایکسپو کا حصہ

0 637

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہورہا ہے جہاں 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یہ اطلاع اپنے ٹوئٹ میں دیتے ہوئے

کہا کہ آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 جنوری سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوڑر میں دکھائی جائیں گی۔وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ یہ سال پاکستانی سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔

- Advertisement -

اس سال پی ٹی وی کی فلم ڈویڑن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ فواد چوہدری نے پاک فلمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

دبئی ایکسپو میں دکھائی جانے والی فلموں میں طیفا ان ٹربل، لوڈ ویڈنگ، پرے ہٹ لو، ایکٹر ان لا، پرواز ہے جنوں، بن روئے، ہیر مان جا، پرچی، چھلاوا، سپراسٹار اور ساون شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.