MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ

0 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق روس کیساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز ہوگیا، روس کو بتایا کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی ہے، خریداری کی شرط ہے کہ ہم پر پابندیاں نہ لگیں اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ دعوت ملنے پر پاکستانی وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے، روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائیگی، پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.