MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

1 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے جامعات میں فوری طور پر سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو مراسلہ لکھ کر فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
مراسلے میں گورنر بلیغ الرحمان نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹیوں میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہو گا کسی بھی سیاستدان کی تعلیمی اداروں میں آنے میں کوئی ممانعت نہیں تاہم تعلیمی اداروں کافورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کیلئے نہیں ہوناچاہیے۔گورنرپنجاب نے واضح کیا کہ یونیورسٹیز کو صرف تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خط کو مسترد کر دیا ۔تفصیلات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.