MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“بلوچستان کو ہر بار گیس چوری کے بیانیے میں دفن کرنا بند کیا جائے، عوام کب تک لکڑیاں جلاتے رہیں گے؟—جمال رئیسانی”

0 104

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے بلوچستان میں 80 فیصد گیس میٹر ٹمپرنگ سے متعلق سامنے آنے والے اعداد و شمار پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے صوبے کے ساتھ دہائیوں سے جاری ناانصافیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر میٹر خراب یا چھیڑے گئے ہیں تو اس کی ذمہ داری صارفین کے ساتھ ساتھ ان اداروں پر بھی عائد ہوتی ہے جو آج تک شفاف اور جدید میٹرنگ سسٹم فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کے مطابق خوشحال طبقہ بھی گیس چوری میں ملوث ہے جبکہ کوئٹہ کو 180 کے مقابلے میں صرف 90 MMCFD گیس مل رہی ہے، جو ادارہ جاتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کو بار بار گیس چوری کے بیانیے میں لپیٹنا سراسر زیادتی ہے، “کب تک بلوچستان کے عوام لکڑیاں جلا کر گزارا کریں گے؟” انہوں نے خبردار کیا کہ اگر متعلقہ اداروں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام مجبوراً سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ ناکافی سپلائی، ناقص انتظامی امور اور برسوں سے نظرانداز شدہ انفراسٹرکچر ہے، جسے بہتر کیے بغیر حالات میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے اعلان کیا کہ وہ اس اہم معاملے کو پارلیمان میں بھرپور قوت سے اٹھائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.