سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان! جانیں 19 نومبر 2025 کی صبح ایک تولہ سونا کتنے کا ہے
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 19 نومبر 2025 بروز بدھ 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے میں بیچا اور خریدا جا ارہا ہے جبکہ یہ نرخ سپ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹس میں آج 24 قیراط 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 3 لاکھ 32 ہزار 964 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
- Advertisement -
مقامی مارکیٹس 24 قیراط چاندی کا ایک تولہ 5,245 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4,496 روپے پر دستیاب ہے۔
عالمی مارکیٹ
عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونا4,013 ڈالر کی سطح پر ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1.23 ڈالر کی کمی کے ساتھ 49.73 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔