راولپنڈی (مسائل نیوز) سربرہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے،حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کرائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے،لوگ بجلی اور گیس کے بل نہیں دے سکتے،خود ریلیف اورلوگوں کو تکلیف دی گئی۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 5 ماہ کی 55 وزراء پر مشتمل حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہے اور نہ مسائل حل کرسکتی ہے۔
آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے،صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا اور غلط فیصلہ انتشاربرپا کر سکتا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تباہ حال معشیت مزید سنگین ہوسکتی ہے،ہرحکومت شوگر مل مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے۔زیاده شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں،جس کی سزا عوام اور کسان بھگتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار صدر مملکت سے ملاقات کیلئے گئے،میری بھی خواہش تھی کہ صدر عارف علوی سے ملاقات کروں۔مذاکرات ہوئے تو خوشی کی بات ہوگی،اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو بنایا گیا۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ لوگ فیصلہ چاہتے ہیں،الیکشن سے متعلق عمران خان کا مطالبہ جائز ہے،ملکی سیاست کیلئے یہ 10 دن بہت اہم ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،تنخواہ دار آدمی کی معاشی حالت ٹھیک نہیں۔اگلے جمعے سے پہلے عمران خان راولپنڈی ہوں گے۔حکومت خرید و فروخت کے ذریعے وجود میں آئی،شہباز شریف جاتے مصر ہیں اور نکلتے لندن میں ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 15 روز لندن میں قیام کر کے آئے اور کہتے ہیں کہ مشاورت نہیں کی،آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، ہمارا احتجاج پر امن ہو گا،ہم قانون ہاتھ میں لیں گے اور نہ کسی کو کھلواڑ کرنے دیں گے۔