MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی حکومت عوام الناس کو بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے برسرپیکار ہے ، سردار عبدالرحمٰن

0 363

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صوبائی (ویب ڈیسک)وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی زیر صدارت محکمہ کی کارکردگی اور فیوچر پلان سے متعلق اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلا س میں دونوں محکمہ جات (املاک مواصلات )کی کارکردگی،مختلف ترقیاتی منصوبوں کے تحت جاری اسکیمات،املاک اور سڑکات کی تعمیر و مرمت کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا

 

- Advertisement -

کہ وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت عوام الناس کو بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے برسرپیکار ہے جس کے لیے آفیسر ان پوری ایمان داری اور فرض شناسی کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ قلی کی پوسٹ پر تعینات محکمہ کے 13000 ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے گا اب تنخواہ صرف ان کو ملے گی جو فرض شناسی سے کام کریں گے انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں جاری تمام ترقیاتی اسکیمات میں بہترین اور اعلی میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین اور دیرپا سہولیات میسر آسکیں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی ترجیحات کا محور ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا

 

جبکہ محکمہ کے مونیٹرنگ نظام کومضبوط کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اس بابت لیبارٹری ٹیسٹ کوبھی ضروری قرار دیتے ہوئے محکمہ کے ہر ایکسین کو ماہانہ 30 اسکیمات کا وزٹ کرنے کا پابند بنایا جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.