MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کم آمدنی والوں کی مدد کر نا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم

1 404

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کبھی بھی حکومت نے گھروں کی تعمیر کےلئے کم آمدن والے افراد کی مدد نہیں کی نہ ہی بینکوں سے گھروں کی تعمیر کےلئے قرضوں کے حصول پر کبھی توجہ دی گئی،کم آمدنی والوں کی مدد کر نا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ہم نے تعمیراتی شعبے کو 90 فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی، پہلے ایک لاکھ گھروں کےلئے حکومت 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جس سے

- Advertisement -

لوگوں کو قرضوں کی ادائیگی کی قسط دینے میں مدد ملے گی، فراش ٹاو¿ن میں 670 کنال پر 4 ہزار 400 اپار ٹمنٹس تعمیر ہورہے ہیں جس میں 2 ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاو¿سنگ میں اندراج شدہ کم آمدنی والے افراد کےلئے ہوں گے ۔نیا پاکستان پروگرام کے تحت زیر تعمیر فراش ٹاو¿ن کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیسے والے افراد تو بآسانی گھر تعمیر کرسکتے ہیں متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے

 

اپنا گھر بنانا انتہائی مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے سب سے پہلے ایک انفرا اسٹرکچر قائم کرنے کی کوشش کی کیوں کہ یہاں ہاو¿سنگ فنانس کے حالات ہی نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں 10فیصد، ملائیشیا میں 30 فیصد جبکہ مغربی ممالک میں 80 فیصد زائد گھر بینکوں سے قرض لے کر بنائے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں سال 2018 میں 0.2 فیصد گھروں کو قرضے ملتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ فوکلوژر لا کو عدالتوں سے منظور کروانے میں دو سال کا عرصہ لگا جس کے بعد پہلی مرتبہ بینکوں نے قرضے دینے شروع کیے، خاص کر حکومت نے کم آمدن والے افراد کو قرض دینے کےلئے نجی شعبے کو مراعات فراہم کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.