MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی بورڈ کے ایشیا کپ میں پاکستان نہ آنے کے بیان کے بعدشاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا

1 547

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان کے تناظر میں بھارتی بورڈ پر کڑی تنقید کی ہے ، شاہد آفریدی کے مطابق “جے شاہ “کے اس بیان سے بھارت میں کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔

- Advertisement -

“روزنامہ جنگ ” کے مطابق شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین دوستی کا مظاہرہ کیا ہے، ٹیموں کے دوستانہ ماحول سے ملکوں میں بھی خوشگوار صورتحال پیدا ہو رہی تھی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھے ماحول کے دوران بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے ایسا بیان کیوں دیا؟

خیال رہے کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھرے اسٹیڈیم میں ایک شخص کی پکار سن کر لوگوں کے دل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.