MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہبازشریف نے 16ارب کی چوری کی، لیکن حکومت میں آکر کیسز سے بری ہوگئے

1 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر خوشحال معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے، کرپٹ اشرافیہ نے اپنے مفادات کیلئے قانون کی پامالی کا کلچر پروان چڑھایا،میڈیا پر بندشوں کی نظیر کسی آمر کے دور سے لانا بھی ناممکن ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے نیشنل پریس کلب ، راولپنڈی اور اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں اظہار رائے کی آزادی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد آئین قانون کی بالادستی سے عبارت ہے۔ قانون کی حکمرانی کے بغیر خوشحال معاشرے کی تشکیل کا تصور ہی محال ہے۔
کرپٹ اشرافیہ نے محض اپنے مفادات کیلئے قانون کی پامالی کا کلچر پروان چڑھایا۔ میڈیا پر اعلانیہ غیراعلانیہ بندشوں کی نظیر کسی آمر کے دور سے لانا بھی ناممکن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 26سال سے جمہوریت اورعوام کی خاطر یکساں انصاف کیلئے سیاست کررہا ہوں، میں نے ساری زندگی میرٹ پر کام کیا ہے، 60 کی دہائی میں پاکستان سنگاپوراور جنوبی کوریا سے معاشی طور پر آگے تھا، اب سنگاپور میں فی کس آمدن 70 ہزار ڈالر اور پاکستان میں صرف 2 ہزار ڈالر ہے، سنگاپور نے شفافیت اور انصاف کے بل بوتے پر ترقی حاصل کی، ہماری حکومت آئی تو پاکستان دیوالیہ ہو چکا تھا، موجودہ ٹولے نے6 مہینے میں ہی پاکستان کو دیوالیہ کردیا ہے، جب ہم سے حکومت چھینی گئی تو پاکستان میں ترقی کی شرح6 فیصد تھی۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں صرف 5 دن چھٹی کی وہ بھی جب مجھے کورونا ہوا، اسحاق ڈار جگہ جگہ کہتا پھر رہا ہےکہ قرضے واپس نہیں کرسکتے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ شہبازشریف نے 16ارب روپے کی چوری کی، حکومت حاصل کرنے کے بعد وہ کیسز سے بری ہوگئے، جب حکومت میں تھا تو مجھ پر بہت زیادہ پریشر تھا، نیب اور عدالتیں میرے اختیار میں نہیں تھیں، پاکستان میں طاقتور شوگر، تیل اور بلڈر مافیا نے نظام پرقبضہ کر رکھا ہے۔
ان کی پوری کوشش ہےکہ مجھے نااہل کر وائیں اس لیے مجھ پر مقدمات ڈال رہے ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی نہیں روک سکتا،یہ کسی کے قابو میں نہیں ہے، میری حکومت کمزور تھی، ویسی حکومت اب کبھی قبول نہیں کروں گا، یہ عوام کے اندر نہیں جاسکتے، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، حقیقی آزادی کیلئے فیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.