MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں آج جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمتیں

0 170

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق مستحکم رہیں جو آج سہ کو نئے نرخوں کے اجراء تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر برقرار رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور سونے کی قیمت 3668 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

- Advertisement -

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں مقامی اور عالمی سطح پر اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 31 روپے کے اضافے کے بعد 4418 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے بڑھ کر 3787 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں اس کی قیمت صفر اعشاریہ 31 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 41اعشاریہ 91 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.