پورے ملک سے تحریک انصاف کیلئے اچھی خبریں آرہی ہیں،قوم عمران خان کی حقیقی آزادی کیساتھ کھڑی ہے، حماد اظہر
گوجرانوالہ (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ پورے پاکستان سے تحریک انصاف کیلئے اچھی خبریں آرہی ہیں ،قوم عمران خان کی حقیقی آزادی کیساتھ کھڑی ہے،لانگ مارچ نہ بھی کریں تو عام انتخابات زیادہ دور نہیں ،جان چکے کون برے وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑا رہا ،حکومت سے بجلی، پٹرول، معیشت کچھ بھی کنٹرول نہیں ہورہا ،ظلم اور جبر کی یہ رات جلد ختم ہونے والی ہے ۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ گوجرانوالہ کے تمام ٹائون اور تحصیل میں تنظیمی عمل مکمل کر لیا گیاہے، اگلے 10دنوں میں ہر یوسی میں دفاتر کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم لانگ مارچ نہ بھی کریں تو بھی عام انتخابات زیادہ دور نہیں ہم جان چکے ہیں کون برے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا جو پی ٹی آئی کے نظریئے کیساتھ ہے اسے آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے بجلی، پٹرول، معیشت کچھ بھی کنٹرول نہیں ہورہا یہ عوام کو پی ٹی آئی سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک نجی ٹی وی کو بند کرنے کے باعث عوام میں بہت غصہ پایا جاتا ہے ظلم اور جبر کی داستان چل رہی ہے، یہ رات جلد ختم ہونے والی ہے ماضی میں بہت سے لوگوں نے کوشش کی کہ جبر سے عوام کا بیانیہ دبایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام انتخانات اس لئے نہیں کرا رہے کہ عمران خان اکثریت سے کامیاب ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے تحریک انصاف کیلئے اچھی خبریں آرہی ہیں ،قوم عمران خان کی حقیقی آزادی کیساتھ کھڑی ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز گل کے معاملے پر پارٹی اجلاس طلب کر لیا۔پارٹی […]
[…] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے بعد اسحاق ڈار کا آنا […]
[…] آباد (مسائل نیوز) حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دلچسپ بات ہے کہ پی ٹی وی نے فیصل واوڈا کی […]
[…] پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت ملک نہیں چلا رہی […]