MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خواتین کو مخصوص نشستوں کےساتھ ساتھ جنرل نشستوں پر بھی الیکشن لڑنا ہوگا،نیلوفر بختیار

0 485

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی کمیشن برائے خواتین، عورت فاونڈیشن اور ساوتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کی جانب سے بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور عورتوں کی سیاست میں حصہ داری کے موضوع پر کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں سیمنار منعقد کیا گیا سیمینار سے چیئرپرسن برائے قومی کمیشن برائے خواتین نیلوفر بختیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے جدید دور میں ملک، قوم، تنظیم اور کسی ادارے کے کامیابی کے امکانات تب روشن ہوتے ہیں

- Advertisement -

جہاں مرد اور عورت دونوں مشترکہ طور کام کریں۔ ضرورت اس امر کی ھے کہ عورتوں کی سیاسی عمل شرکت اور مقامی حکومتوں میں مخصوص نشستوں میں اضافہ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مخصوص نشستوں کےساتھ ساتھ مخصوص نشستوں پر بھی الیکشن لڑنا چاہئے۔ بلدیاتی الیکشن میں عورتیں علاقائی ترقی، مسائل کے حل ،عوامی روابط اور بلاخصوص عورتوں کی پسماندگی اور کامرانی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ تب ممکن ہوگا کہ مرد اپنی خواتین کو تعلم سے روشناس کرائیں، زندگی کے تمام شعبوں میں کام کرنے کا اعتماد اور بھروسہ دیں تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو سکیں۔ بعد ازاں سیمنار میں عورت کے حقوق کے حوالے سے مشترکہ طور پر قرارداد منظور کروائی گئی

جس میں حکومت وقت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ صوبے میں مقامی حکومتوں کے الیکشن جلد از جلد کرائے، مقامی حکومتوں کی تمام نشستوں پر برائے راست الیکشن کرائے جائیں۔ مقامی حکومتوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر اضافہ کیا جائے اور برائے راست الیکشن کرائے جائے، مقامی حکومتوں میں ضلعی سطح پرمزدوروں، اقلیتوں، افراد باہم معذوری، خواجہ سراوں اور نوجوانوں کی کم از کم ایک ایک مخصوص نشست کو یقینی بنایا جائے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.