MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلاول بھٹو کے حوالے سے حریم شاہ کا بیان سامنے آگیا، نئی پیشگوئی بھی کردی

0 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان کی بولڈ اور متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا بلاول بھٹو کے حوالے سے نیا بیان سامنے آگیا، جبکہ انہوں نے نئی پیشگوئی کرکے سب کو حیران بھی کر دیا۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حق میں اپنا ایک تفصیلی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

حریم شاہ نے بلاول بھٹو کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے واضح اندازمیں کہاکہ میری نظر میں بلاول بھٹو کی اُردو سب سے منفرد ہے، ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ بلاول جیسا نوجوان اور خوبصورت انسان سیاست میں آگے آرہا ہے اور ان شاءاللّٰہ مستقبل میں وہی پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔

- Advertisement -

حریم شاہ کا کہنا ہےکہ میں بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں، میری سپورٹ بھی اُن کے ساتھ ہے۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہاکہ غلطی کوئی بھی کرسکتا ہے، اسی طرح بلاول سے بھی بولنے میں تھوڑی گڑ بڑ ہوگئی، اگر ہم نے سورۃ حجرات پڑھی ہوتی یا ہمیں کچھ شرم ہوتی تو ہمیں معلوم ہوتا کہ کسی کا مذاق اُڑانا کتنی غلط بات ہے۔

حریم شاہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم میں کوئی بھی انسان بہت اچھی اُردو نہیں بول سکتا اور غلطی تو ہر دور میں کسی نہ کسی سیاستدان یا مشہور شخصیت سے ہوئی ہے، اس پر مذاق اُڑانا درست نہیں۔

متنازعہ ٹک ٹاکرنے کہا کہ بلاول کی تعلیمی ڈگری بین الاقوامی ہیں جس کی وجہ سے سب اُن کی اُردو کا مذاق اُڑاتے ہیں لیکن انسان وقت کے ساتھ ہی سیکھتا ہے، جن سیاستدانوں نے بلاول بھٹو کا مذاق اُڑایا ہے اُنہیں کچھ شرم کرنی چاہیے کہ اتنے بڑے عہدے پر بیٹھ کر وہ معصوم اور نوجوان بلاول کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.