سونے کے خریداروں کے لیے اہم دن! جانیں 19 جنوری 2026 کو ایک تولہ سونے کے ریٹس
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں پیر 19 جنوری 2026 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کی سطح پر موجود ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار امد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے جبکہ 24 قیراط کا 10گرام سونا 4لاکھ 13 ہزار 118روپے کی سطح پر موجود ہے
- Advertisement -
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 9 ہزار 482 روپے میں خریدی اور فروخت کی جارہی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 595ڈالرز فی اونس کی سطح پر موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی جوپولیٹیکل صورتحال اور پیشرفت سے متأثر ہورہی ہیں۔