MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بڑے کیس کا بڑا فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سےکامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرنوٹس لیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 7 حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں لہٰذا ان کی تاخیر سے اخراجات دینے کو درگزر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں این اے22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 45 کرم اور این اے 239 کورنگی سے کامیاب قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس کیس کا فیصلہ 20 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.