MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کیلئے 5 ارب مانگ لیے

0 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کے لیے 5 ارب روپے مانگ لیے۔مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی نےڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اپنی سفارشات تیارکرلی ہیں اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج فنڈز فراہمی کی منظوری دے گی۔ذرائع مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق نئی مردم شماری ڈیجیٹل طریقے سے کی جائے گی،

- Advertisement -

ملک میں تمام بلاکس کی سطح تک اسٹرکچر کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی اور ڈیجیٹل مردم شماری میں ہر بلاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی۔ذرائع کا کہناہےکہ ڈیجیٹل مردم شماری 18 ماہ میں مکمل کی جائے گی اور عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے۔ادارہ شماریات نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں

اور نیشنل سینسس کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کے حوالے سے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے سافٹ ویئرکی خریداری کا عمل بھی شروع کردیا گیاہے۔حکام کا کہنا ہےکہ فنڈز کی منظوری کے بعد ڈیجیٹل مردم شماری کا کام تیز کردیا جائے گا اور ادارہ شماریات مقررہ وقت میں ڈیجیٹل مردم شماری کا ٹاسک مکمل کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.