MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ، حوثی حملے کی مذمت

0 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی میں سول تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ابوظہبی کے ولی عہد نے حمایت کے بھرپور اظہار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے

کہ پیر کے روز ابوظہبی کے ہوائی اڈے کے قریب ایندھن کے 3 ٹرکوں پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری شامل تھے۔عرب میڈیا کے مطابق یمنی حوثی باغی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.