MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر کے بعد صائم کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا، فخر زمان

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا۔ایک بیان میں فخر زمان نے کہا کہ صائم ایوب نے جیسی اننگز کھیلی، میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا.فخر زمان نے کہا کہ اگر صائم ایوب اسی انداز میں کھیلتا رہا تو لمبے عرصے تک کھیل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی، آغاز میں مجھے، بابر اعظم اور محمد رضوان کو بیٹنگ میں مشکل پیش آئی۔ انہوںنے کہاکہ ٹیم کو یہی پیغام تھا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، اسی مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.