MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی ٹیم کو ملنے والے کھلاڑیوں میں پی ایس ایل کا بہت اہم کردار ہے، محمد رضوان

2 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی کھلاڑی سے بھی پوچھ لیں وہ پی ایس ایل کو مشکل قرار دے گا۔انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم کو پتا ہے کہ پی ایس ایل نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ شروع میں باتیں ہورہی تھیں کہ پی ایس ایل کامیاب نہیں ہوگا لیکن اب بطور کھلاڑی ہمیں لگ رہا ہے کہ پی ایس ایل نے دنیا میں دھوم مچادی ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ اگر ہم کہہ رہے تھے کہ آئی پی ایل ہے لیکن اس وقت غیرملکی کھلاڑیوں سے پوچھا جائے جو یہاں سے کھیل کر جاتے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ دنیا کی سب سے مشکل لیگ پاکستان کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو جو کھلاڑی مل رہے ہیں اس میںپی ایس ایل کا بہت اہم کردار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) پنجاب کی سیاست میں ہلچل، کپتان نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری […]

  2. […] مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.