MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیالکوٹ،صحافی پر قاتلانہ حملہ، زخم گہرا ہونے کے باعث ٹانگ کاٹ دی گئی

0 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ (مسائل نیوز)سیالکوٹ کے علاقے کوتوالی میں مقامی صحافی پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے ، واقعہ گذشتہ رات پیش آیا،کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ڈی پی او فیصل کامران نے کہا کہ زخم گہرا ہونے کے باعث صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔زخمی صحافی نصیر گھمن نے کہا کہ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی تھی جس کے بعد ان پر حملہ ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے افسران کیخلاف انکوائری جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.