MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معصوم نظر آنے والے پانڈے کی دیدہ دلیری کی ویڈیو وائرل

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین کے معروف چڑیا گھر میں شرارتی پانڈا طویل قامت حصار کو پھلانگ کر پنجرے سے باہر نکل ایا اور لوگوں کے انتہائی قریب پہنچ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں چین کے بیجنگ چڑیا گھر میں ایک دیوہیکل پانڈا کو اپنے رہنے کی جگہ کے طویل قامت حصار سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔چڑیا گھر کے عملے نے شہریوں کو پانڈا سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

اس دوران شہری کچھ فاصلے پر کھڑے ہو پانڈا کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے رہے۔ عملے نے دوپہر کے کھانے کا لالچ دیکر پانڈے کو واپس پنجرے میں بلایا۔پانڈا کی اس حرکت پر چڑیا گھر کی سیر کو ائے شہری ششدر رہ گئے۔ 6 سالہ مینگ لین نامی پانڈا نے کھانے کی لالچ میں یہ مہم سر کی تھی۔

وہ اپنے پنجرے کی حصار کو عبور کرتے ہوئے اس حصے میں پہنچ گیا جو چڑیا گھر کا پنجروں سے ایک الگ حصہ ہے۔پانڈا ”مینگ لین“ 2015 میں جائنٹ پانڈا کی افزائش کے چینگڈو ریسرچ بیس میں پیدا ہوئیں اور دو سال بعد بیجنگ کے چڑیا گھر میں منتقل ہوئیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مینگ لین کی شرارتی رویے کی تاریخ ہے تاہم اب فرار ہونے کی مزید کوششوں کو روکنے کے لیے حصاری دیوار میں تبدیلی کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.