MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا میں چور 58 فٹ طویل پل لے اڑے

0 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوہایو(ویب ڈیسک ) ہم نے قیمتی اشیا، زیورات، کار اور ٹرکوں کی چوری کے متعلق تو سنا تھا اور اب عجیب خبر یہ ہے کہ امریکی ریاست اوہایو میں چوروں نے پیدل چلنے والوں کا ایک طویل پل چرالیا ہے جس کی لمبائی 58 فٹ ہے۔یہ پل ایک دریائی ندی کویا ہوگا کے ارپار موجود تھا جو مڈل بیری رن پارک کا حصہ ہے۔ ندی کی بحالی کا کام جاری تھا جس کےلیے وقتی طور پر پل کو ہٹایا گیا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر وہ وہاں سے غائب ہوگیا اور اب تک نہیں ملا۔

- Advertisement -

اس پل کی قیمت چالیس ہزار ڈالر کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ چور اس پل کو کھول کر ایک یا ایک سے زائد ٹرکوں میں رکھ کر لے گئے ہیں لیکن پولیس پریشان ہے کہ وہ اس پل کا کیا کریں گے؟ اپنی ساخت کی بنا پر اسے اٹھانا اور ہلانا بہت اسان تھا۔ پل کا غالب حصہ پالیمر پر مشتمل تھا جسے نٹ بولٹ سے جوڑا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اسے کھولنا تواسان تھا لیکن دوبارہ بند کرنا بہت مشکل ہے۔

تفتیشی افسران کے مطابق پل کے مختلف حصے مختلف اوقات میں لے جائے گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر کوئی اس پل کو ری سائیکل کرکے استعمال کرنا یا فروخت کرنا چاہتا ہے تو یہ بھی کوئی اچھا طریقہ نہیں ہے کیوں کہ ری سائیکل ہونے کے بعد اس کی قدر بہت ہی کم رہ جائے گی۔پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ اگرکوئی چوروں کے بارے میں کچھ جانتا ہے تو وہ ضرور مدد کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.