طلباءو طالبات کے مفاد کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے ،گورنر بلوچستان
کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں آئین اور قانون کی پاسداری کرکے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے حوالے سے بولان میڈیکل یونیورسٹی اور کالجز میں داخلوں کے لائحہ عمل کو اسطرح طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ طلباءو طالبات کا قیمتی وقت و توانائی کا ضیاع نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ
- Advertisement -
میں بلوچستان کے پبلک سیکٹر کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی، صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ہاشم خان غلزئی اور سیکرٹری قانون لطیف کاکڑ سمیت میڈیکل کالجز کے پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ پاکستان میڈیکل
کمیشن کی پالیسی اور ریگولیشن کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ طلباءو طالبات کے مفاد کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گورنر بلوچستان نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ میڈیکل کالجوں میں بروقت داخلہ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر رہتے ہوئے آئین اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔