MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جو کھلاڑی ہوتا ہے جب میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کےلئے تیار ہوتا ہے ، وزیر اعظم

1 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جو کھلاڑی ہوتا ہے جب میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کےلئے تیار ہوتا ہے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جو کھلاڑی ہوتا ہے جب وہ میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گراﺅنڈ میں موجود کھلاڑی کہتا ہے کہ جو مخالف کرے گا، میں اس سے

 

- Advertisement -

بہتر کروں گا۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم صاحب اتنی ملاقاتیں کر رہے ہیں، کوئی پریشانی تو نہیں؟وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی سے الٹا سوال کر لیا کہ کون ملاقاتیں کر رہا ہے؟۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سمندر پار پاکستانیوں نے اس سال 30 ارب ڈالرز بھیجے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن میں دھاندلی رکے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.