پی سی بی کا اعظم خان کو یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے این او سی دینے سے انکار
لاہور (مسائل نیوز) پی سی بی نے کرکٹر اعظم خان کو آئندہ برس یو اے ای میں ہونے والی (انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی) کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ کرک بز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیشرفت کی تصدیق لیگ کے منتظمین کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہے۔ اعظم خان جو دنیا بھر میں مختلف ٹی ٹونٹی فرنچائز لیگز کا حصہ رہے ہیں، چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں ڈیزرٹ وائپرز کے لیے کھیلنے والے تھے۔
آئی ایل ٹی 20 کے ایک ذرائع نے کہا کہ ہمیں پی سی بی کی طرف سے خط و کتابت ملی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ مالکان پر منحصر تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو لینا ہے یا نہیں اور کم از کم ایک مالک، لانسر کیپیٹل، دلچسپی رکھتا تھا۔
اس سے پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ لیگ میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا کیونکہ زیادہ تر فرنچائزز ہندوستانی سرمایہ کاروں کی ملکیت ہیں۔
- Advertisement -
دونوں ٹورنامنٹ کے 12 مالکان میں سے 11 ہندوستانی ہیں، اور ہندوستان میں مالکان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی دشمنی کی وجہ سے پاکستان کے کھلاڑیوں کی حمایت نہیں کرتے۔