MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان

0 108

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں صارفین کوریلیف دیں گے، سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں میں توسیع بھی دی جائےگی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیرتوانائی نے کہا کہ پاکستان کے ایک کروڑ80لاکھ صارفین 70فیصد ڈسکاونٹ پر بجلی لے رہاہے، لوگ سولرپینل لگاکر خود کو200یونٹ سےنیچے لے کرگئے۔ بجلی کی قیمت سستی ہوئی ہے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ نیٹ میٹرنگ والےآئی پی پیزبننے جارہے ہیں،نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 4 روپے فی یونٹ بوجھ عوام پرپڑے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.