ایسا موقع شائد بار بار نہ ملے! پاکستان میں سونا مزید سستا، آج جمعرات 18 ستمبر کو فی تولہ قیمت
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو ایک روز قبل بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر بند ہوا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہو گئی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ منگل کو سونے کی قیمت 4700 روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 91 ہزار روپے فی تولہ تک جا پہنچی تھی۔
عالمی منڈی میں بدھ کے روز بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 3668 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر بند ہوا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 24 ڈالر کم ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 109 روپے کمی کے بعد 4387 روپے پر دستیاب ہوئی۔