MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے فزیکل ریمانڈ آرڈر چیلنج کیا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے قانون کے اندر دی گئی گائیڈنس کو فالو نہیں کیا گیا،ہمیں شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی،اور ملنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ وہ پمز میں ہیں۔
عدالت نے شہباز گل سے متعلق حقائق کی تصدیق کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اسی لیے 3 بجے بلایا ہے اس معاملے کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔

- Advertisement -

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو بھی تین بجے طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 3 بجے تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سیشن کورٹ کے 48 گھنٹے کے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ دینے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کے خلاف نئی درخواست دائر کر دی گئی،شہباز گل پر تشدد کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر اور بابر اعوان کی جانب سے دائر کی گئی۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پورے پاکستان کو علم ہے شہباز گل کو غیر قانونی طریقے سے تشدد کیا۔ شہباز گل کو سانس کا مسئلہ ہوا،رات پمز میں رہے ہیں،ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں،جبکہ قانون میں مکمل انصاف کا نام ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دی۔گذشتہ روز انہیں اڈیالہ جیل سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.