MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہریار آفریدی مسلسل زیر عتاب عمران خان نے جلسے میں پھر جھاڑ پلادی

1 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہاٹ(مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوہاٹ جلسے میں لائٹنگ کا انتظام ٹھیک نہ ہونے پر شہریار آفریدی کو ڈانٹ پلا دی۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے کوہاٹ میں جلسہ کیا تھا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا اسٹیڈیم تو بھرا ہوا ہے لیکن آدھا اسٹیڈیم نظر ہی نہیں آرہا کیونکہ لائٹنگ ٹھیک نہیں ہے۔عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کا انتظام اتنا کمزور تھا، شہریار آفریدی آئندہ کسی اور کو

- Advertisement -

انتظام دینا۔بعد ازاں عمران خان نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر شہریار آفریدی اور ضیاء اللہ بنگش کو مبارکباد بھی دی ۔علاوہ ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا لوٹوں کے خلاف جو فیصلہ ہوا ہم اس پر اْن کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سپریم کورٹ شریف خاندان کے چالیس ارب روپے کے کیسز کی یومیہ بنیاد پر سماعت کرے ،شہباز شریف فوجی اور امریکی بوٹ اچھی طرح سے پالش کرتا ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں امریکا سے ڈالرز مانگیں گےاور کہیں گے کہ ہمیں ڈالر دے دو ورنہ عمران خان آجائے گا ،قرضہ ایسے نہیں ملے گا ،امریکا مزید غلامی کروائیگا، شہباز شریف عہدہ سنبھالنے کے بعد پریشان ہے اور پھنس گیا ہے ،آگے سمندر اور پیچھے ٹائیگرز ہیں،ہمیں کہتے تھے کہ ہم نااہل اور یہ تجربہ کار ہیں مگر اب ان کا تجربہ کہاں گیا ، ہم عوام میں آرہے ہیں اور یہ چھپتے پھر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی برطانیہ میں صحافیوں کے سوالوں پر بوکھلا گئے۔برطانیہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.