MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیف جسٹس سے سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کی اہم ملاقات، چیمبر میں بریفنگ

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان سے سکیورٹی اداروں کے سربراہوں نے اہم ملاقات کی اور چیمبر میں بریفنگ دی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سکیورٹی حکام کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس اور پنجاب انتخابات کیس سننے والے جج صاحبان بھی شامل تھے ۔

ملاقات کے دوران 2 سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور ایک وفاقی سیکرٹری کی جانب سے بینچ ممبران کو بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں ملک میں جاری مختلف سکیورٹی آپریشنز پر چیف جسٹس کو بریفنگ دی گئی تھی۔ اہم ملاقات 2 سے 3 گھنٹے تک جاری رہی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.