MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے امریکہ پر مسلسل تنقید کے بعد امریکہ کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دیکر ایک اور یوٹرن لیا ہے، نیئر حسین بخاری

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکہ پر مسلسل تنقید کے بعد امریکہ کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دیکر ایک اور یوٹرن لیا ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخار ی نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان مبینہ خط کے معاملے پر بھی یوٹرن لیں گے، این آر او نہیں دوں گا کے بیانات دینے والے عمران خان اب ہر جلسے میں این آر او مانگنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خود کو فارن فنڈنگ کیس میں نااہل ہوتے ہوئے

- Advertisement -

دیکھ رہے ہیں اسلئے الیکشن کمیشن کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا ری ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت کے دوران فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن پر مسلسل دبائوڈالا، فارن فنڈنگ تحریک انصاف کے خلاف ایک مضبوط کیس اور بہت بڑا اسکینڈل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی آزاد اور خود مختار ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.