MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز گل کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری پی ٹی آئی قیادت میں کھلبلی مچ گئی

3 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی، البتہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد

- Advertisement -

و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی۔ پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، جو لوگ ثبوت چھپانے یا شواہد مٹانے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں، جو لوگ غلط خبریں اور عوام میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کی عملداری کو یقینی بنائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کیلئے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔احسن اقبال نے لکھا کہ عمران خان میں جرات ہے تو ذمہ داری قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی آواز میچ کرانے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جیو نیوز کے […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کسان اور تاجر سمیت مختلف ونگز کو متحرک کرنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.